ابنا: روس کے صدر نے کہا کہ ان کے ملک نے شام کو ایس تھری ہنڈریڈ کے مختلف حصے فراہم کئےہیں اور یہ معاہدہ ابھی باقی ہے۔ انہوں نے امریکہ کی جانب سے شام پر کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں کہا کہ امریکہ کے پاس کوئي ثبوت نہیں ہے جس سے ثابت کرسکتاہوں کہ شام نے کیمیاوی ہتھیار استعمال کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کے نتائج سامنے آنے تک خاموش رہنا چاہیے۔ واضح رہے صدر پوتین نے ایک بار پھر خبردار کیا ہےکہ شام پر امریکہ کی ممکنہ جارحیت کے نہایت خطرناک نتائج سامنے نکلیں گے۔
.....
/169